سندھ بھرمیں ویکسینیشن سینٹرزایک دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جون 2021
ایکسپوسینٹرمیں قائم ماس ویکسینیشن سینٹربھی کورونا ویکسینیشن کی کمی سے متاثرہے: فوٹو: فائل

ایکسپوسینٹرمیں قائم ماس ویکسینیشن سینٹربھی کورونا ویکسینیشن کی کمی سے متاثرہے: فوٹو: فائل

 کراچی: کورونا ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز کو اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرزاتوارکو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین کی عدم فراہمی کا سامنا ہے۔ ایکسپوسینٹرمیں قائم ماس ویکسینیشن سینٹربھی کورونا ویکسینیشن کی کمی سے متاثرہے۔ دوسری خوراک کے لئے ایکسپوسینٹرپہنچنے والوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

اس متعلق حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ویکسینیشن فراہم کی جائے گی دوسری خوراک لگانا شروع کردیں گے، اس وقت ایسٹرازینیکا لگائی جارہی ہے جبکہ سائینو ویک، سائینو فام اور پاک ویک موجود نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔