- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
سندھ میں 28 جون سے مزارات اور امیوزمنٹ پارکس کھولنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے 28 جون سے صوبے بھر میں مزارات، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں کیسز میں کمی ہورہی ہے اور مثبت شرح 3.9 فیصد پر آگئی ہے، تاہم کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.08 اور حیدرآباد میں 4.3 فیصد ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیسز میں کمی عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کی 32 لاکھ 43 ہزار 988 خوراکیں سندھ کو موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 28 لاکھ 73 ہزار 857 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔
اجلاس میں کورونا ویکسین کی قلت کے پیش نظر 20 جون کو ایک روز کے لیے صوبے بھر کے ویکسی نیشن سینٹر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مراد علی شاہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ روسی ویکسین ’اسپوتنک وی‘ جون کے آخری ہفتے میں آجائے گی، اس کے علاوہ 21 جون کو سائینو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں، 23 جون کو کینسائینو کی 7 لاکھ اور پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں صوبے کو مل جائیں گی۔
ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے 21 جون سے صوبے بھر میں پرائمری اسکول جب کہ 28 جون سے مزارات، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔