پارلیمنٹ لاجزکے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جون 2021
مرنے والا اقلیتی ایم این اے لال چند کا ڈرائیوربتایا جاتا ہے، پولیس ذرائع

مرنے والا اقلیتی ایم این اے لال چند کا ڈرائیوربتایا جاتا ہے، پولیس ذرائع

 اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجزکے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجزکے ایک کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس کی شناخت سنتوش کمارکے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والا شخص پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند کا ڈرائیوربتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی لال چند نے ڈرائیور کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سنتوش کمار گزشتہ چارپانچ سال سے میرے پاس ڈرائیورتھا، ڈرائیور کا اپنا گھریلو تنازعہ تھا۔

لال چند نے کہا کہ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیوبھی بنائی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اورساس سے تنگ آگیا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔