وفاقی حکومت کا پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جون 2021
دودھ پر سیلز ٹیکس عائد ہونے سے مہنگائی ہونے کا خدشہ تھا، چیئرمین ڈیری ایسوسی ایشن۔ فوٹو:فائل

دودھ پر سیلز ٹیکس عائد ہونے سے مہنگائی ہونے کا خدشہ تھا، چیئرمین ڈیری ایسوسی ایشن۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیک دودھ پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے  بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی احمد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے ڈیری سیکٹر پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، ڈیری مصنوعات پر سیلز ٹیکس زیرو ریٹ کیا جائے گا۔

علی احمد خان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا، دودھ پر سیلز ٹیکس عائد ہونے سے مہنگائی ہونے کا خدشہ تھا، دودھ پر ٹیکس ختم کرنے سے وزیر اعظم کی ملک میں غذائی قلت پر قابو پانے کی پالیسی میں مدد ملے گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔