پریس کانفرنس میں کوکا کولا کی بوتلیں نہ ہٹانے پر مداح ویرات کوہلی پربرہم

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جون 2021
ویرات کوہلی خود کو رونالڈو کا بڑا فین سمجھتے ہیں۔

ویرات کوہلی خود کو رونالڈو کا بڑا فین سمجھتے ہیں۔

نئی دلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس کے دوران کوکا کولا کی بوتلیں نہ ہٹانے پر مداح کرکٹر پر برہم ہوگئے۔

معروف پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے پچھلے دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی ۔رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا  کمپنی کوحصص کی قیمتوں میں کمی سے 4 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

کرکٹر ویرات کوہلی خود کو کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فین سمجھتے ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  2021 کے فائنل میں پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی کے سامنے کوکاکولا کی بوتلیں رکھی گئیں، مداح توقع کر رہےتھے کہ ویرات کوہلی بھی رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بوتلیں ہٹا دیں گے تاہم کرکٹر نے ایسا نہیں کیا۔

پریس کانفرنس کے بعد مداحوں نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔

 یہ بھی پڑ ھئیے: رونالڈو نے چند سیکنڈ میں کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا

https://twitter.com/KOCricket528/status/1405210871580692480?s=20

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔