سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 19 جون 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 107300 روپے ہوگئی.(فوٹو:فائل)

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 107300 روپے ہوگئی.(فوٹو:فائل)

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کی کمی  سے 1764 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000روپے اور 858روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 107300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 91992 روپے ہوگٸی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے گھٹ کر 1420روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58 روپے گھٹ کر 1217.42 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔