راحت فتح کا شہریوں کو ویکسی نیشن سے خوف زدہ نہ ہونے کا مشورہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جون 2021
راحت فتح علی بھی کورونا ویکسین لگوانے والے گلوکاروں کی فہرست میں شامل۔ (فائل فوٹو)

راحت فتح علی بھی کورونا ویکسین لگوانے والے گلوکاروں کی فہرست میں شامل۔ (فائل فوٹو)

 لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن سے خوف زدہ نہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

گلوکار راحت فتح علی خان بھی کورونا ویکسین لگوانے والے فنکاروں اور گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے، راحت فتح علی خان اہلیہ کے ہمراہ ویکسی نیشن کرانے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر پہنچے، گلوکار نے ویکسین لگوائی اور شہریوں کو بھی تلقین کی۔

میڈیا سے گفتگو میں راحت فتح علی خان نے کہاکہ موجودہ تناظر میں ویکسی نیشن کرانا بہت ضروری ہے،ڈرنے کی بالکل بھی کوئی بات نہیں ہے،میں نے خود ویکسی نیشن کرائی ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر بہت کامیابی سے چل رہاہے، پانچ ماہ میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنا ہے، تمام کلچرز او ر دوسری سرگرمیوں کو بحا ل کرنا ہدف ہے ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد اس لیے بڑھائی تاکہ سب کی ویکسی نیشن کی جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔