- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
سلطانز کی کامیابیاں،بولرز کاکرداراہم رہا، اظہر محمود

عامر باصلاحیت بولر ہیں،اگر ضرورت ہے تو ٹیم میں واپسی کا موقع دینا چاہیے۔ فوٹو: فائل
لاہور: بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ملتان سلطانز کی کامیابیوں میں بولرز کا کردار بہت اہم رہا ہے، ہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو انٹرویو میں اظہرمحمود نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تک شاہ نواز دھانی نے سب کے دل جیتے ہیں، تیزی سے سیکھنا اس کی خوبی ہے،انٹرنیشنل سطح پر بھی کامیابی کے لیے نوجوان بولر کو چند چیزوں پر مزید کام کرنا ہوگا،اسی طرح عمران خان سینئر نے بھی زبردست پرفارم کیا، ملتان سلطانز کی کامیابیوں میں بولرز کا کردار بہت اہم رہا ہے، ہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
اظہر محمود نے کہا شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر نوجوان بولرز کو اچھا پرفارم کرتے دیکھ کراچھا لگتا ہے، میں جب قومی ٹیم کے ساتھ منسلک تھا تو ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اب وقار یونس کی کوچنگ میں بولرز کے کھیل میں مزید بہتری آرہی ہے۔
اظہر محمود نے کہاکہ ابوظبی کی پچز فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہیں،اس لیے عمران طاہر کی موجودگی میں عثمان قادرکو موقع نہیں مل رہا۔
پاکستان ٹیم کیلیے دورہ انگلینڈ کوچیلنجگ قرار دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ گذشتہ برس جب دونوں ملکوں کے درمیان میچز ہوئے تو اس وقت میں میزبان ٹیم سے وابستہ تھا، انگلش پچز پر پاکستانی بولرز کو اپنی لائن اور لینتھ پر بہت دھیان دینا ہوگا، بصورت دیگر مخالف بیٹسمینوں کورنز بنانے سے روکنا مشکل ہے،انگلش ٹیم ابھی سے ٹف کرکٹ کھیل رہی ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی سائیڈ نے طویل وقفے کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا ہوگی، ویسے بھی گرم سے ٹھنڈے موسم میں جاکر جتنی جلدی کھلاڑی خود کوایڈجسٹ کریں گے اتنا ہی فائدہ ہوسکتا ہے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد عامر باصلاحیت بولر ہیں، اگر ضرورت ہے تو انھیں قومی ٹیم میں واپسی کا موقع دینا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔