سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 17 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا

ویب ڈیسک  اتوار 20 جون 2021
عرب اتحادی افواج کی کارروائی کے باعث تمام ڈرونز کو فضا میں ہیں تباہ کردیا گیا، عرب میڈیا۔ فوٹو : فائل

عرب اتحادی افواج کی کارروائی کے باعث تمام ڈرونز کو فضا میں ہیں تباہ کردیا گیا، عرب میڈیا۔ فوٹو : فائل

ریاض: عرب اتحادی افواج نے کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے 17 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں پر 17 ڈرونز سے حملہ کی کوشش کی گئی تاہم عرب اتحادی افواج کی کارروائی کے باعث تمام ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے شہر خمیس مشیط پر تقریباً 11 ڈرونز سے حملہ کیا جن کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جب کہ 6 کے قریب ڈرونز کو شہر نجران پر حملہ کی کوشش کے دوران تباہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی سرحد سے سعودی عرب کے شہروں کو میزائل اور بمبار ڈرونز سے متعدد بار نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی ماہ سے ان حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئیں ہے جب کہ سعودی اتحادی افواج نے ان حملوں کو فضا میں ہی ناکام بنایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔