بیلجیئم میں اسکول کی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 20 جون 2021
حادثے میں 9 مزدور زخمی بھی ہوئے جن میں 3 کی حالت نازک ہے، فوٹو: فائل

حادثے میں 9 مزدور زخمی بھی ہوئے جن میں 3 کی حالت نازک ہے، فوٹو: فائل

برسلز: بیلجیئم میں اسکول کی زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 9 شدید زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے شہر انتورپن میں اسکول کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا، اس دوران عمارت اچانک بیٹھ گئی۔ عمارت کے ملبے تلے 14 مزدور دب گئے۔

حادثہ جلد بازی کی وجہ سے پیش آیا۔ اسکول کو کورونا وبا کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یکم ستمبر سے کھلنا تھا جس کے لیے مزدوروں پر عمارت کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے دباؤ تھا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے 5 لاشیں نکالی ہے جب کہ 9 افراد زخمی ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔