اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کیلیے 18 کروڑ سے زائد کا قرض لینا پڑ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 20 جون 2021
اداکار نے پراپرٹی کی قانونی دستاویزات کے لیے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کردیے۔ (فائل فوٹو)

اداکار نے پراپرٹی کی قانونی دستاویزات کے لیے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کردیے۔ (فائل فوٹو)

 ممبئی: فلم ’گول مال‘ کے اداکار اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کا قرض لینا پڑگیا۔  

حال ہی میں اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے مضافاتی علاقے جوہو میں ایک بنگلے کا سودا کیا ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بنگلہ اداکار کی موجودہ رہائش گاہ سے بالکل قریب ہی واقع ہے، بنگلہ 474 مربع میٹر تک پھیلا ہوا ہےجس کی مجموعی قیمت 47 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ خریدنے کا معاہدہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر کے درمیان ہوا، بنگلہ کپول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے، بنگلہ اداکار اور ان کی والدہ وینا وریندر دیوگن کی مشترکہ جائیداد ہے جو 7 مئی کو دونوں کے نام ٹرانسفر کی گئی،اجے دیوگن اور ان کے اہل خانہ اس وقت شیو شکتی بنگلے میں رہائش پزیر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  اداکار نے پراپرٹی کی قانونی دستاویزات کے لیے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کردیے، اجے دیوگن نے رواں سال 27 اپریل کو 18 کروڑ 75 لاکھ روپے کا قرض لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔