- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
اظہر ’ریڈ بال‘ کرکٹ میں جوہر دکھانے کو بے تاب

چیمپئن شپ فائنل ڈراہواتو بھارت اور کیویز دونوں کی عزت رہ جائے گی، اظہر علی فوٹو: فائل
لاہور: ٹیسٹ بیٹسمین اظہرعلی ’ریڈ بال‘کرکٹ میں جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں، وہ کہتے ہیں کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں زبردست ٹریننگ چل رہی ہے، جس کا دورہ ویسٹ انڈیز میں بہت فائدہ ہوگا، موسم سخت ضرور لیکن سب لڑکے اپنی فٹنس اور فارم کو بہتر بنانے کے لیے خوب محنت کررہے ہیں، ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ڈرا ہونے سے نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں کی عزت رہ جائے گی۔
قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا لاہور میں اکیڈمیز ٹورنامنٹ کے فائنل پر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلے ہی کم ٹیسٹ میچز کھیلنے کو ملتے ہیں، کوشش ہوگی کہ ریڈ بال فارمیٹ میں جو بھی موقع ملے اس میں شاندار پرفارمنس دیں۔
دائیں ہاتھ کے اوپنر نے کہا کہ کیمپ میں ٹریننگ کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے میچز بھی باقاعدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ لاہور قلندرز نے شروع میں کافی اچھی کرکٹ کھیلی لیکن آخری میچز میں کارکردگی اچھی نہیں دکھا پائی، پی ایس ایل سے لاہور قلندرز کے باہر ہونے کا افسوس ہوا ہے، اب پلے آفس میں پہنچنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔سب ٹیمیں ہماری اپنی ہیں، جیت آخر میں پاکستان کی ہونی ہے، لیگ کا مکمل ہونا خوش آئند ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ پاکستان میں بہت ضروری ہے، اس مقصد کے لیے کرکٹ اکیڈمی بنائی اور انڈر نائن ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کروایا ہے، کوشش ہوگی کہ ایسے ایونٹس تسلسل کے ساتھ کروائیں، مستقبل میں ون ڈے فارمیٹ کے مقابلے بھی کروانے کا ارادہ ہے، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو پی سی بی رولزکے تحت میچ آفیشلز کی موجودگی کھیلنے میں مدد ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔