مون سون سے قبل تیاریوں کیلیے گورنرسندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط

اسٹاف رپورٹر  پير 21 جون 2021
 بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرناہوگا

 بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرناہوگا

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے والی ہیں گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لیے سبق تھی، بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکام پر نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہورہا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کو اقدامات کا مشورہ دیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وقت ہے کہ تمام ادارے مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں میں وفاق کی جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔