بھارت میں پولیس کانسٹیبل سالے کو پولیس ٹریننگ دیکر اپنی ڈیوٹی پر بھیجتا رہا

اے پی پی  پير 21 جون 2021
انل کمار نے اپنے سالے کو گھر میں پولیس ٹریننگ دی فوٹو : سوشل میڈیا

انل کمار نے اپنے سالے کو گھر میں پولیس ٹریننگ دی فوٹو : سوشل میڈیا

نئی دہلی:  بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مرادآباد میں تعینات پولیس کانسٹیبل انل کمار نے اپنے سالے کو گھر میں پولیس ٹریننگ دے کر اپنی ڈیوٹی پر بھیجتا رہا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرادآباد پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کانسٹیبل انل کمار کے خلاف نامعلوم شخص نے پولیس کو اطلاع میں بتایا کہ کانسٹیبل انل کمار کی جگہ اس کا سالہ انل سونی ڈیوٹی کرتا ہے۔ پولیس حکام نے اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے انل کمار کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کا سالہ تاحال مفرور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔