- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
مصر، 3 ہزار سال پرانا شہر لوسٹ گولڈن سٹی دریافت
قاہرہ: مصر میں3 ہزار سال پرانا شہر لوسٹ گولڈن سٹی دریافت ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق مصر سے دریافت ہونے والا یہ سب سے بڑا اور قدیم شہر ہے۔ آثار قدیمہ کے محققین کے مطابق اس شہر کی تاریخ 1391 سے 1353 قبل مسیح سے ملتی ہے جب اس خطے میں امین ہاٹپ تہم کی حکمرانی تھی، جو مصر کے سب سے طاقتور فرعونوں میں سے ایک تھے ۔ اس دریافت کے دوران کھدائی سے زیورات، رنگین مٹی کے برتن اور قدیم مصریوں کے تعویذوں جیسی قیمتی اشیا ملی ہیں۔ ان میں ایسی مٹی کی اینٹیں بھی شامل ہیں جن پر امین ہاٹپ تہم کی مہر لگی ہوئی ہے۔
یہ علاقہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریبا 500 کلو میٹر دور ہے۔ بڑے شہر کا یہ مقام زمین کے نیچے محفوظ حالت میں موجود ہے۔ اس کے قریب دیواریں دیکھی جاسکتی ہیں اور ایسے کمرے موجود ہیں جن میں روزمرہ کی اشیا رکھی گئی ہیں۔یہاں ایک رہائشی علاقہ، انتظامی ضلع اورایک بیکری بھی دریافت ہوئی ہے۔ اس مقام پر ابھی مزید تحقیق اور کھدائی ہونا باقی ہے اور امکان ہے کہ یہاں ایسے مقبرے اپنی اصل حالت میں دریافت ہوں جن کے اندر خزانے ہو سکتے ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔