فٹ بال میچ کھیلتے ہوئے کھلاڑی کا انتقال

اسپورٹس رپورٹر  پير 21 جون 2021
عثمان علی سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا

عثمان علی سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا

 کراچی: فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی انتقال کرگیا۔

22 سالہ عثمان علی ولد انور علی کو دوران میچ دل کا دورہ پڑا۔ عثمان علی ولد انور علی ینگ رشیدآباد فٹبال بال کلب کا کھلاڑی تھا۔ لیاری کے علاقے گبول پارک میں دوران میچ اس کی طبیعت خراب ہوئی۔

عثمان علی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، لیکن دوران علاج وہ چل بسا ہوگیا۔ عثمان علی سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھا، مرحوم کی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ عثمان علی نے سوگواران میں دو معصوم بچیاں اور بیوہ چھوڑی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔