- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس جاری
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
مارشل لاء لگانے والے کہتے ہیں آئین کو ٹوکری میں پھینک دو، جسٹس فائز
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگانے والے کہتے ہیں آئین کو ٹوکری میں پھینک دو۔
جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کے مکان کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ بیٹے کے نام وصیت میں تمام صفحات پر انگوٹھوں کے نشان کیوں نہیں ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے موکل اور درخواست گزار کے والد فوجی ہیں انہیں قانون کا کیا پتا۔
اس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ قانون کا تو مارشل لاء والے فوجیوں کو علم نہیں ہوتا، مارشل لاء والے تو کہتے ہیں آئین کو ٹوکری میں پھینک دو، آپ کے موکل تو مارشل لاء والے نہیں ہیں، ایسا موقف اپنا کر اپنے موکل کی توہین نہ کریں۔
وکیل کوکب اقبال نے کہا کہ درخواست خارج ہوئی تو میرا موکل سڑک پر آجائے گا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ موکل سے ہمدردی ہے تو اپنے گھر میں رکھ لیں، یہ عدالت ہے ہالی ووڈ نہیں، ڈراموں والی نہیں قانونی بات کریں۔
عدالت نے گھر کی ملکیت سے متعلق فرخ اقبال کی اپیل خارج کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔