کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بہن بھائی شدید زخمی

ویب ڈیسک  پير 21 جون 2021
واقعہ کے بعد شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی

واقعہ کے بعد شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی

 کراچی: دومنٹ چورنگی کے قریب کچرے سے لدے ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار کم عمر 3 بہن بھائی زخمی ہو گئے۔

نیوکراچی دومنٹ چورنگی کے قریب کچرے سے لدے ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار3 کم عمربہن بھائی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرعباسی اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ایک لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی جس کے باعث ڈمپر کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل گیا جب کہ پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔