خودکش حملہ آور جی ایچ کیو کو نشانہ بنانا چاہتا تھا؟

ایکسپریس ٹریبیون رپورٹ  منگل 21 جنوری 2014
بمبارگیٹ نمبر 6 سے جی ایچ کیو میں داخل ہونا چاہتا تھا، چیک پوائنٹ پر بوکھلا کر دھماکا کر دیا.فوٹو؛ رائٹرز

بمبارگیٹ نمبر 6 سے جی ایچ کیو میں داخل ہونا چاہتا تھا، چیک پوائنٹ پر بوکھلا کر دھماکا کر دیا.فوٹو؛ رائٹرز

راولپنڈی: راولپنڈی کا آر اے بازار جی ایچ کیو سے قریب ہونے کی وجہ سے ہائی سیکیورٹی زون سمجھا جاتا ہے۔

پولیس کے تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ خود کش حملہ آور جی ایچ کیو کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم سخت سیکیورٹی کی وجہ سے وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بظاہر حملہ آور گیٹ نمبر 6سے جی ایچ کیو میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم وہ آر اے بازار کے ٹی چوک میں واقع سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر فوجی اہلکاروں کو دیکھ کر بوکھلا گیا اور اس نے دھماکا کر دیا، دھماکا جی ایچ کیو کی بیرونی دیوار سے15 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔