- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ایتھلیٹ
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی نامور خواجہ سرا کھلاڑی لوریل ہبارڈ اولمپکس گیمز میں پہلی بار بطور خاتون کھلاڑی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی اولمپک کمیٹی نے خواجہ سرا ویٹ لفٹر کھلاڑی لوریل ہبارڈ کو اولمپکس گیمز میں حصہ لینے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ اس طرح وہ اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔
اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ ضوابط کے تحت 43 سالہ ہبارڈ کا مردوں کے ہارمون ’’ٹیسٹیٹرون‘‘ کا لیول 10 نینو مول فی لٹر سے کم تھا اس لیے انہیں بطور خاتون کھلاڑی حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
87 کلو گرام کی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں حصہ لینے والی خواجہ سرا ایتھلیٹ کے انتخاب کے لیے ’’اہلیت‘‘ کے قوانین اور ضوابط میں معمولی تبدیلی کی گئی یعنی یہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر کھیلوں میں شرکت کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔
2013 سے قبل ہبارڈ مردوں کی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں جس کے بعد اُن کی جنسی تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا اور بہت بحث و مباحثے کے بعد 2015 میں انہیں بطور خاتون کھلاڑی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی تھی۔
یاد رہے کہ آئندہ ماہ کی 23 تاریخ سے اولمپکس گیمز کا آغاز ٹوکیو میں ہو رہا ہے جو 8 اگست تک جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔