بینظیربھٹواسپتال میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دے دیا

ویب ڈیسک  پير 21 جون 2021
نارمل ڈلیوری کے بعد ماں اور بچوں کو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔(فوٹو:فائل)

نارمل ڈلیوری کے بعد ماں اور بچوں کو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔(فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے جس میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق فتح جھنگ کی رہائشی خاتون آمنہ بی بی نے بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں پیر کے روز تین بیٹیوں ایک بیٹے کو جنم دیا، نارمل ڈلیوری کے بعد ماں اور بچوں کو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مذکورہ خاتوں کی پہلے سے ایک بیٹی بھی ہے۔ آمنہ بی بی کے شوہر امیر سلطان کا کہنا ہے کہ اب میری اب چار بیٹیاں ایک بیٹا ہوگیا۔ چار بچوں کی پیدائش سے بہت خوش ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔