- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
پشتونخوامیپ کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

تدفین کل ہوگی،شاہ محمود،فواد،بلاول،مریم،فضل الرحمن کا اظہار افسوس۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد / کراچی: پشتونخوامیپ کے سینئر رہنما وسابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
عثمان کاکڑکو برین ہیمبرج کے باعث کوئٹہ سے 3روزقبل کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،ذرائع کے مطابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں ہوا۔
پوسٹ مارٹم کی ابتداء رپورٹ کے مطابق لاش پر کوئی تشدد یا جسمانی زخم کے نشانات نہیں ہیں۔ابتدائی معائنہ سے معلوم ہو رہا ہے کہ موت کی وجہ برین ہیموریج ہے, موت کی وجہ طبعی ہے۔
میت کے پوسٹ مارٹم سے پہلے آغا خان لے جایا گیا تھا جہاں کرانیوٹومی (سرجری) ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم میں وقت لگ گیا۔پوسٹ مارٹم کی مکمل رپوٹ کیمیکل اور پیتھولوکل معائنہ کے بعد کچھ دنوں میں آئے گی۔
اہلخانہ نے عثمان کاکڑ کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا تھا، پشتونخواملی عوامی پارٹی نے عثمان کاکڑکی وفات کوقومی سانحہ قراردیا،سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا کے مطابق عثمان خان کاکڑ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
عثمان کاکڑ کے انتقال پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،فواد چودھری،فرخ حبیب،فضل الرحمن،مریم نواز،بلاول بھٹو،آصف زرداری اوردیگر سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ عثمان کاکڑجمہوریت کی مضبوط آوازتھے۔
دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ،سعید غنی انتقال کی اطلاع پر مقامی اسپتال پہنچ گئے اور لواحقین سے تعزیت کی، گورنرسندھ عمران اسماعیل،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ،اسپیکر اسد قیصر، راجہ ظفرالحق،سینیٹر شیری رحمان نے عثمان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ کے اعلامیے میں عثمان کاکڑ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ، اعلامیے کے مطابق کل 23 جون 2021 کو آبائی علاقے مسلم باغ میں تدفین ہوگی۔
عثمان کاکڑکی وفات پرمسلم لیگ(ن) بلوچستان نے تین روزہ سوگ ،سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیاہے۔دریں اثنا عثمان کی نماز جنازہ پیر کی شب باغ جناح میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ جے یوآئی ف کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے پڑھائی۔
پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماقاسم خان۔جے یوآئی کے رہنما قاری شیر افضل، جماعت اسلامی کے عبدالرزاق۔ اے این پی کے شاہی سید ، مسلم لیگ ن کے سلیم ضیاء اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت پارٹی کے رہنما وکارکنان شریک ہوئے اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی سیاسی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔