الہ دین پارک کراچی میں چوری کرتے ہوئے پولیس اہلکار پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 جون 2021
دکان داروں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑا جس نے وہاں انتظامیہ کے دفتر میں لگے کیمرے نکال لیے تھے۔

دکان داروں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑا جس نے وہاں انتظامیہ کے دفتر میں لگے کیمرے نکال لیے تھے۔

 کراچی: الہ دین پارک میں مسمار کی گئی دکانوں میں موجود سامان کی مبینہ چوری کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو دکانداروں نے پکڑلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان داروں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑا جس نے وہاں انتظامیہ کے دفتر میں لگے کیمرے نکال لیے تھے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار ہاتھ جوڑتے ہوئے ویڈیو بنانے والے شہری کے پاؤں بھی پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ یہ پولیس اہلکار ایک روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر توڑی جانے والی دکانوں میں سے ایک دکان میں موجود کپڑے کے تھیلے بھی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔