بچوں سے بدفعلی کرنیوالوں کوعبرت کا نشان بنایا جائے، حریم شاہ

ویب ڈیسک  منگل 22 جون 2021
 بدفعلی کا شکار ہونے والے طالبعلم کی درخواست پر   مفتی عزیز کو ان کے بیٹوں سمیت گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فوٹوفائل

بدفعلی کا شکار ہونے والے طالبعلم کی درخواست پر مفتی عزیز کو ان کے بیٹوں سمیت گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فوٹوفائل

کراچی: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

مدرسہ کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ’’بہت دکھ کے ساتھ ایک بات کروں گی یہ جو مفتی ہے منہ پر سنت رسول رکھ کر ہاتھ میں قرآن پاک اٹھاکر، مدرسہ جو ایک تقدس والی جگہ ہے، جہاں پہ قرآن پڑھایا جاتا ہے، جہاں پہ اسلام کی تعلیمات دی جاتی ہیں، وہاں پر تم لوگ زنا کرتے ہو، وہاں پر تم لوگ بدفعلی کرتے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان گرفتار

حریم شاہ نے کہا قوم لوط کا وہ عذاب بھول گئے ہو جب پتھروں کی بارش ہوئی تھی اسی وجہ سے ہوئی تھی کہ وہ مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے۔ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہئے، آپ لوگ جانوروں سے بدتر ہوچکے ہو۔ لوگ اپنے بچوں کو مدارس نہیں بھیج رہے، قرآن پاک سیکھانے نہیں بھیج رہے آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے آپ لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔

حریم شاہ نے مزید کہا میں تو یہی کہوں گی کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنائیں تاکہ ان میں ہمت نہ ہو اور کسی اور میں بھی ہمت نہ ہو کہ منہ پہ سنت رسول رکھ کر یہ جانوروں والی حرکت کریں شرم سے ڈوب مریں آپ لوگ۔‘‘

واضح رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں تمام عہدوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔ بدفعلی کا شکار ہونے والے طالبعلم کی درخواست پر مفتی عزیز کو ان کے بیٹوں سمیت گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔