ارتغرل غازی فراڈ کیس؛ گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  منگل 22 جون 2021
جوڈشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی  فوٹوفائل

جوڈشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی فوٹوفائل

لاہور: ترک اداکار انگین آلتان (ارتغرل غازی) کے ساتھ فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہوگئی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت ترک اداکار فراڈ کیس میں گرفتار کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنیوالا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

کاشف ضمیر کے خلاف ترک اداکار انگین آلتان دزیاتن المعروف ارتغرل غازی کے ساتھ جعل سازی اور فراڈ کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے چند روز قبل کاشف ضمیر کو ترک اداکار کے ساتھ فراڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر اور انگین آلتان کے درمیان کچھ عرصہ قبل برانڈ ایمبسڈر کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا، تاہم کاشف ضمیر مقررہ رقم ادا نہ کرسکا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔