ویکسین کی قلت؛ دوسری خوراک لگنے کا دورانیہ بڑھادیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 22 جون 2021
ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک کا وقت بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے فوٹو: فائل

ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک کا وقت بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ملک میں کورونا ویکسین کی قلت کے پیش نظر ویکسین کی دوسری خوراک کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے، ایسا ملک کے مختلف علاقوں میں ویکسین کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت ویکسین کی دوسری خوراک کا دورانیہ تین ہفتوں سے بڑھا کر چار ہفتے کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک کا وقت بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلے دوسری خوراک کے درمیان 3 ماہ کا وقفہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی تھی اور اتوار کے روز پنجاب اور سندھ میں ویکسینیشن ایک روز کے لیے معطل کردی گئی تھی۔ 20 جون کو 15 لاکھ خوراکیں پہنچیں تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔