مفتی عزیز کا حامی خطیبِ مسجد توہین صحابہؓ کیس میں گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 22 جون 2021
محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298-A کے تحت مقدمہ درج

محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298-A کے تحت مقدمہ درج

 راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال پولیس نے لاہور میں وائرل ہونے والی ویڈیو کے واقعے پر متنازع تقریر کرنے پر مسجد کے خطیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298-A کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اسماعیل طورو نے لاہور واقعہ پر مفتی عزیز کے حق میں تقریر کی تھی جس میں اس نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز الزام تراشی کی جس کے نتیجے میں  لوگوں میں اس کے خلاف غم وغصہ تھا، جس پر ملزم کے خلاف توہین صحابہؓ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے پر شرمندہ ہوں، مفتی عزیز الرحمان

پولیس نے اسماعیل طورو کو علاقہ مجسٹریٹ اسجد علی چوہدری کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔  پولیس ترجمان کا کہنا تھا ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔