انوشکا شرما نے کچھ عرصے کیلیے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

ویب ڈیسک  منگل 22 جون 2021
اداکارہ کو آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ (فائل فوٹو)

اداکارہ کو آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ (فائل فوٹو)

 ممبئی: اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما سال 2022 میں بھی اسکرین پر واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ انہیں آخری مرتبہ سال 2018 میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ رواں سال ادکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما بیٹی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے فی الحال کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے، وہ بیٹی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں۔

بھارتی طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھارت میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انوشکا شرما اس غیر یقینی صورت حال میں اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھی نئے پروجیکٹ نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔