کنگنا رناوت نے انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک  منگل 22 جون 2021
بھارت کی ترقی کے لیے ہمیں اس غلامانہ نام ’’انڈیا‘‘ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، کنگنا رناوت

بھارت کی ترقی کے لیے ہمیں اس غلامانہ نام ’’انڈیا‘‘ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، کنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈیا کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں. وہ آئے روز اپنے بیانات یا پھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے تنازعہ کھڑا کرکے سب کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ ابھی پاسپورٹ کی تجدید کے تنازعہ سے نکلی نہیں تھی کہ انہوں نے ’انڈیا‘ کے نام کو لے کر نئی پوسٹ شیئر کردی جس سے نئی بحث چھڑگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کنگنارناوت کو عدالتی محاذ پر ناکامی کا سامنا

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ’’بھارت صرف ایک ہی صورت میں ترقی کرسکتا ہے جب اس کی جڑیں قدیم روحانیت اور حکمت سے جڑی ہوں جو ہماری تہذیب کی اصل روح ہے‘‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا ہمیں دیکھے گی اور ہم دنیا میں عالمی رہنما کے طور پر ابھریں گے لیکن اس کے لیے ہمیں اس غلامانہ نام ’’انڈیا‘‘ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ کیا ہم انگریزوں کے اس غلامانہ نام ’انڈیا‘ کو دوبارہ بھارت میں تبدیل کرسکتے ہیں، دراصل یہ نام ’انڈیا‘ ہمیں انگریزوں نے دیا تھا جس کا کوئی مطلب نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔