کوکا کولا کا کے پی کے میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

بزنس رپورٹر  بدھ 23 جون 2021
کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کے وفد نے جنرل منیجر احمد کرساد ارتن کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کے وفد نے جنرل منیجر احمد کرساد ارتن کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی:  کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پیداواری پلانٹ کے قیام کیلیے 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی آئی پاکستان) کے وفد نے جنرل منیجر احمد کرساد ارتن کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ملک میں گرین فیلڈ پروجیکٹ کے لیے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پیداواری پلانٹ کے قیام کیلیے 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، یہ سی سی آئی کا ملک میں ساتواں پیداواری پلانٹ ہو گا۔

اس نئے جدید ترین پیداواری پلانٹ کی تعمیر کا کام سال 2022 کی پہلی سہ ماہی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔