مچھ میں کان کنوں کو قتل کرنیوالا کالعدم تنظیم کا دہشت گرد مارا گیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 23 جون 2021
کلی گوہرآباد میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد فضل الرحمن ہلاک ہوگیا، ترجمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

کلی گوہرآباد میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد فضل الرحمن ہلاک ہوگیا، ترجمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران مچھ میں کانکنوں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد فضل الرحمن ہلاک ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالا دہشت مچھ میں کانکنوں کے قتل میں براہ راست ملوث تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔