پی آئی اے کا کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 23 جون 2021
نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی ترجمان پی آئی اے  فوٹو: فائل

نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی ترجمان پی آئی اے فوٹو: فائل

 کراچی: قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا، 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جولائی کے وسط میں پہلا ایئر بس 320 پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا، دوسرا طیارہ اگست میں شامل ہوجائے گا، مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔