- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
سب سے لمبے ہاتھوں اور پیروں کا عالمی ریکارڈ، مصری بہن بھائی کے نام
قاہرہ: ہدیٰ شحاتہ اور محمد شحاتہ نامی مصری بہن بھائی نے دنیا میں سب سے لمبے ہاتھوں اور پیروں سمیت پانچ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے۔
خبروں کے مطابق ان دونوں بہن بھائی کا مجموعی قد 13 فٹ 7 انچ ہے، جو تقریباً کسی ڈبل ڈیکر بس جتنا ہے۔
34 سالہ محمد شحاتہ کے بائیں ہاتھ (ہتھیلی اور انگلیوں) کی لمبائی 12.32 انچ ہے جبکہ ان کے بازوؤں کا مجموعی پھیلاؤ 8 فٹ 2.5 انچ معلوم کیا گیا ہے (جس میں ان کے سینے کی چوڑائی بھی شامل ہے)۔
اس بنیاد پر محمد شحاتہ کو بالترتیب ’’سب سے بڑے مردانہ ہاتھ‘‘ اور ’’طویل ترین مردانہ بازوؤں‘‘ کے دو عالمی ریکارڈز سے نوازا گیا ہے۔
دوسری جانب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کے بعد ان کی بہن، 30 سالہ ہدیٰ شحاتہ کو تین عالمی ریکارڈز کا اہل قرار دیا ہے:
- ان کا دایاں پیر 1 فٹ 1.02 انچ لمبا ہے جو کسی بھی خاتون کا سب سے لمبا پیر ہے؛
- ان کا بایاں ہاتھ (ہتھیلی سے انگلیوں تک) 9.56 انچ لمبا ہے جو کسی بھی خاتون کا سب سے لمبا ہاتھ ہے؛ اور
- ان کے بازوؤں کا مجموعی پھیلاؤ 7 فٹ 8.4 انچ ہے جو کسی بھی خاتون میں بازوؤں کا سب سے زیادہ پھیلاؤ ہے۔
یہ دونوں بہن بھائی مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔
مقامی ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ شاید ان کے پچوٹری غدود میں کوئی غیر سرطانی رسولی (بینائن ٹیومر) ہے جس کی وجہ سے یہ غدود زیادہ مقدار میں افزائشی ہارمونز خارج کررہے ہیں؛ نتیجتاً یہ بہن بھائی اپنے قد و قامت میں دوسرے لوگوں سے بہت بڑے ہیں۔
ہدیٰ شحاتہ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کو بتایا کہ 12 سال کی عمر تک وہ اور ان کے بھائی، دونوں ہی عام بچوں کی طرح تھے لیکن اس کے بعد ان کا قد بہت تیزی سے بڑھنے لگا۔
اگرچہ یہ دونوں بہن بھائی پختہ عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن پھر بھی ان کے قد میں اضافہ جاری ہے جو ان کی صحت اور زندگی کےلیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
لہٰذا انہیں جلد از جلد آپریشن کروانا ہوگا تاکہ پچوٹری گلینڈز سے افزائشی ہارمونز کا غیرمعمولی اخراج روکا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔