نیب کی نثارکھوڑو اور خواجہ سہیل منصور سمیت دیگر کے خلاف انکوائریز کی منظوری

ویب ڈیسک  بدھ 23 جون 2021
نیب اجلاس میں 16 انکوائریز اور 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی (فوٹو : فائل)

نیب اجلاس میں 16 انکوائریز اور 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو اور ایم کیوایم کے خواجہ سہیل منصور سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات وانکوائریز کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں محمد رمضان سہیتو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی گئی، ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نوشہرو فیروز سندھ میں 95 غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو تقریباً 16 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

اجلاس میں دو انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی جن میں سابق صوبائی وزیرخوراک سندھ نثار احمد کھوڑو اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاران جب کہ ایگزیکٹیو انجینئر صوبائی ہائی ویز ڈویژن سکھر سید مزمل شاہ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔

نیب نے اجلاس میں 16 انکوائریز کی منظوری دی، جن میں سابق وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی، محکمہ کھیل، ورکس اینڈ سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران، حاجی خان عمرانی، عبد الجبار یوسفزئی و دیگر سابق رکن قومی اسمبلی خدا بخش نظامانی، سابق وفاقی وزیر خدا بخش راجر، بورڈ آف ریونیو ملیر کراچی کے افسران، 19 شوگر ملز کیلئے سبسڈی میرپور خاص، ٹھٹھہ، خیرپور، سجاول اوردیگر)، پیتم داس، سپرنٹنڈنٹ انجینئر، افسران و اہلکاران اور دیگر، بغاراری گیشن سرکل کوٹری بیراج حیدر آباد ریجن، محکمہ قانون حکومت سندھ کے افسران و اہلکاران، سہیل منصور، ریحان منصور خواجہ (مبینہ فرنٹ مین بابر غوری سابق وفاقی وزیر) اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں حسن علی شریف، پرائیویٹ پرسن (مبینہ فرنٹ مین مکیش کمار چاولا، وحید شیخ ڈپٹی ڈائریکٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ) اور دیگر، سعدیہ فاطمہ سکندر، عثمان سکندر،ارم فاطمہ سکندر،خلیل الرحمان اور دیگر، ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوٹھ آ باد سکیم ملیر کراچی کے افسران و اہلکاران، لاڑکانہ ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم اور گلشن مصطفی اسکیم کی انتظامیہ اور دیگر، منرل ڈیپارٹمنٹ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران و اہلکاران اور دیگر کنسلٹنٹ اے اے ایسو سی ایٹس،میسرز سرداراشرف ڈی بلوچ کنٹریکٹر، یوسف علی سابق رکن کنسٹرکشن، مکیش کمار جنرل منیجر سندھ ساؤتھ این ایچ اے سکھر، ایاز میمن، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر، ریاض احمد سہیتو پروجیکٹ ڈائریکٹر فنانس سیکشن این ایچ اے کے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔