عالمی بازار میں مستحکم اور پاکستان میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

ویب ڈیسک  بدھ 23 جون 2021
فی تولہ سونا  110100 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 94393 روپے کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

فی تولہ سونا  110100 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 94393 روپے کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے 686 روپے کا اضافہ ہوا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1785 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز بھی فی تولہ اور  دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 10 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94 ہزار 393 روپے  ہوگٸی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1420 روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت 1217.42 روپے پر مستحکم رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔