بالی ووڈ کے معروف اسٹارز نے اپنی پہلی تنخواہ کیساتھ کیا کیا؟

ویب ڈیسک  بدھ 23 جون 2021
عامر خان نےتنخواہ خرچ کرنے کے بجائے اپنی والدہ کے ہاتھوں میں رکھ دی۔

عامر خان نےتنخواہ خرچ کرنے کے بجائے اپنی والدہ کے ہاتھوں میں رکھ دی۔

 ممبئی: زندگی میں پہلی تنخواہ بہت خاص ہوتی ہے، پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے پر جب نتیجہ تنخواہ کی صورت میں ملتا ہے تو ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔ ذکر کرتے ہیں بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں کا جنہوں نے پہلی مرتبہ آمدنی کمائی اور اسے اپنے اپنے طریقے سے خرچ کیا۔

معروف اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ شاہ رخ خان کو پہلی تنخواہ 50 روپے معروف گلوکار پنکج اداس کے کنسرٹ میں کام کرنے پر ملی۔ اداکار نے تنخواہ سے تاج محل کا ٹکٹ خریدا۔

فلم لگان میں ’بوون‘ کا کردار ادا کرنے والے عامر خان نے اپنی پہلی ملازمت سے ایک ہزار روپے کمائے۔ عامر خان نے پہلی تنخواہ اپنی والدہ کے ہاتھ میں رکھی۔

فلم ’بلو باربر‘ میں بہترین اداکاری کرنے والے مرحوم اداکار عرفان خان بالی ووڈ میں آنے سے قبل بچوں کو ٹیوشن دے کر ماہانہ 25 روپے کماتے تھے۔ عرفان خان نے آمدنی سے سب سے پہلے سائیکل خریدی۔

’کہو نا پیار ہے‘ فلم میں ایکٹنگ کرنے سے پہلے اداکار ہریتھک روشن بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ کام کرتے تھے۔ ان کی ماہانہ تنخواہ ایک سو روپے تھی جس سے اداکار نے کھلونا کاریں خریدیں۔

اداکار رنبیر کپور نے اپنی پہلی تنخواہ سے سب سے مہنگی ترین گھڑی خریدی جس کی قیمت تقریباً 8 لاکھ اور 16 ہزار روپے ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔