کراچی میں بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 23 جون 2021
مقتول کی اہلیہ کے رمضان نامی شخص سے مبینہ طور پر تعلقات تھے۔ (فائل فوٹو)

مقتول کی اہلیہ کے رمضان نامی شخص سے مبینہ طور پر تعلقات تھے۔ (فائل فوٹو)

 کراچی: شہر قائد میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کی نیند سلا دیا۔

ہیڈ محرر گلشن اقبال راجہ تنویر نے بتایا ہے کہ آج صبح گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 62 سالہ حق نواز جاں بحق ہوگیا، مقتول پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور اور گلشن اقبال میں ایک بنگلے پر ملازمت کرتا تھا۔

راجہ تنویر کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول کی اہلیہ زاہدہ کے رمضان نامی شخص سے مبینہ طور پر تعلقات تھے، چند روز قبل حق نواز نے اہلیہ کو رمضان کے ہمراہ دیکھ لیا تھا جس پر اس نے اہلیہ سے سختی سے باز پرس بھی کی تھی، اس تمام صورتحال سے زاہدہ نے اپنے آشنا کو آگاہ کیا جس پر اس نے بدلہ لینے کے لیے حق نواز کو صبح ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کے آشنا کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔