11قتل؛ ہندو برادری کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

اے پی پی  جمعرات 24 جون 2021
مظاہرین نے واقعے سے لاتعلقی پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اوران کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ فوٹو: فائل

مظاہرین نے واقعے سے لاتعلقی پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اوران کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستانی ہندو برادری نے بھارتی ریاست راجستھان کے جودھ پور شہر میں ان کی برادری کے 11 تارکین وطن کے قتل پر بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

ہندو برادری نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اوران کی برادری کی 11 ارکان کی بھارت میں پراسرار موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ڈپلومیٹک انکلیو میں مظاہرین نے اس واقعے سے لاتعلقی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے رویے کا نوٹس لیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔