بابراعظم بغیر کھیلے ہی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
بابر پانچویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے ابتدائی 10 بیٹسمینوں کی لسٹ سے باہر ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

بابر پانچویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے ابتدائی 10 بیٹسمینوں کی لسٹ سے باہر ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

دبئی: بابراعظم بغیر کھیلے ہی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے جب کہ ڈی کک کی ترقی نے انھیں 11ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

قومی کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے ابتدائی 10 بیٹسمینوں کی لسٹ سے باہر ہوئے ہیں، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ میں 2 ٹیسٹ میچز کے اختتام پر جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں پروٹیز بیٹسمین ڈی کک کو 2 درجہ ترقی ملی جس سے انھوں نے دسویں پوزیشن سنبھال لی، اس وجہ سے بابر 11جبکہ ڈیموتھ کرونارتنے 12ویں نمبر پر چلے گئے،مارکرم کی تنزلی کے باعث اظہر علی ایک درجہ ترقی سے اب 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے، محمد رضوان 21 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولرز میں پاکستان کے حسن علی اور محمد عباس بالترتیب 14 اور 15 ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی کا 22 واں درجہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔