خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹادی گئی

اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک June 24, 2021
اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائی کورٹ

KHUSHAB: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کیے جانے کے خلاف درخواست نمٹادی۔

ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق رول 108 کے تحت اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کا ہے، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی، عدالتی مداخلت سے پارلیمنٹ کی بے توقیری ہو گی اسی لیے آئین نے روکا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس اختیار نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کرے، آئین کا آرٹیکل 69 عدالت کو اسپیکر قومی اسمبلی کو ڈائریکشن دینے سے روکتا ہے۔

ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو ہدایت جاری کرنے سے پارلیمنٹ کی بالادستی پر حرف آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں