- متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
- پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کرلیا
- ایک ہفتے کے دوران ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں کمی
- میکسیکو میں 242.7 فٹ طویل ٹورٹا سینڈوچ بنانے کا ریکارڈ
- ملیریا کے خلاف نئی اینٹی باڈی تھراپی کے حوصلہ افزا نتائج برآمد
- اسکواڈ سے ڈراپ کیوں کیا؟ سابق کپتان حسن علی کی حمایت میں بول پڑے
- جھینگے کے خول سے مضبوط ترین سیمنٹ بنانے میں کامیابی
- ہمیں دنیا بھر سے قرض کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے، وزیر خزانہ
- خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع میں ڈائریا اور ہیضے کی وبا پھیل گئی
- پی ٹی آئی 9 حلقوں کیلیے انتخابی شیڈول کی معطلی کیلیے عدالت پہنچ گئی
- کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی بچی کے طبی معائنے کی درخواست مسترد
- لاہور میں 14 سالہ گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار
- پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
- پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات شروع، مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل
- لاہور میں 13 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغوا
- سپریم کورٹ بار کا جسٹس سجاد علی شاہ کے عشائیے کا بائیکاٹ
- 15 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان
- تمیم اقبال ون ڈے میں بنگلا دیش کیلئے 8 رنز بنانے والے پہلے بیٹر
سودی نظام ختم کرکے کسی کو بھی کرسی پر بٹھادیں ملک ترقی کریگا، علی محمد

عمران خان نوجوانوں کو سیاست میں لائے اور احتساب کا پیغام دیا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سودی نظام ختم کرکے کسی کو بھی کرسی پر بٹھادیں ملک ترقی کریگا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکؐ نے ساڑھے 14 سو سال پہلے کہا تھا مجھے ہند سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں، قائد اعظم نے پاکستان کیلئے مدنی ریاست کا خواب دیکھا، جب بچوں کی ریپ کی آواز آئی تب اس ایوان میں سرعام پھانسی کی قرارداد آئی ،عمل چاہے جب بھی ہو، میں ہر بجٹ تقریر میں رونا روتا ہوں سودی نظام سے نکلو۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا ہم نے مغرب کے معاشی نظام کی پیروی نہیں کرنی، وہ معاشی نظام انہیں اندھیرے میں جھونک چکا، ہم نے ملکر اگر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں یہ ملک چل پڑیگا، ہمارا نظریہ پاکستان اور اسلام ہے، ہم سیاسی نظریے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ موٹرویز کا کریڈٹ میاں صاحب کو جاتا ہے، بھٹو صاحب کو قادیانیت کے خلاف کام کرنیکا کریڈٹ جاتا ہے، اس ایوان نے اسلامی سزاؤں کی اور ختم نبوتؐ کی قرارداد پاس کی، اگر بھٹو نے غریب کی زبان کو آواز دی تو عمران خان نوجوانوں کو سیاست میں لائے اور احتساب کا پیغام دیا، ہم نے اپنے ہی لوگوں کیخلاف احتساب شروع کرایا، احتساب پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں اپنی قیادت سے سوال کریں، ہم آئین، ختم نبوتؐ، حرمت رسولؐ اور پاکستان پر ایک ہیں، عمران خان نے کسی بھی مسلم ملک کیخلاف یہ سرزمین دینے سے انکار کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔