کینیڈا کے ایک اورسابق بورڈنگ اسکول سے 751اجتماعی قبریں دریافت

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
گزشتہ ماہ بھی کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے فوٹو: انٹرنیٹ

گزشتہ ماہ بھی کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے فوٹو: انٹرنیٹ

اوٹاوا: کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ اسکول سے 751 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں۔

کینیڈا کی ریاست سسکیچوان کے شہرریجینا سے تقریباً 140 کلومیٹر دورایک سابق بورڈنگ اسکول سے 751 بے نام قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں قبائلی بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔ اس بارے میں قبائلی افراد کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ملنے والی بے نام قبریں کینیڈا کی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

بورڈنگ اسکول 1899 سے 1997 کے درمیان تک چل رہا تھا۔ فرسٹ نیشن نے 1970 میں اسکول کے قبرستان کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیا تھا۔ جس کے بعد سے وہ تمام سابقہ قبائلی رہائشی اسکولوں میں ممکنہ اجتماعی قبروں کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کینیڈا کے سابق بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد

گزشتہ ماہ بھی کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبربرآمد ہوئی تھی جس میں سے 215 بچوں کی باقیات نکالی گئی ہیں۔ یہ اسکول 1978 میں بند ہوگیا تھا اور برآمد ہونے والی باقیات برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس کے طلبا کی ہیں۔

واضح رہے کہ 19 اور20 ویں صدی کے دوران کینیڈا میں حکومت اورمذہبی حکام کے ذریعے چلائے جانے والے بورڈنگ اسکول میں قدیم مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کووالدین سے زبردستی علیحدہ رکھ کر نئی زبان اور جدید ثقافت اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔