چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، پولیس

کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، پولیس

چارسدہ: ضلع کچہری کے اندر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں ضلع کچہری کے اندر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین اپنے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔