کمیونسٹ پارٹی چین نے 100ویں سالگرہ پر انسانی حقوق کے تحفظ و احترام پر وائٹ پیپر جاری کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
اس سال یعنی 2021 میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

اس سال یعنی 2021 میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

بیجنگ: آج چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے ’’انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی عظیم کامیابیوں‘‘ کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔

اس وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے گزشتہ 100 سال میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے شعبے میں ایک بڑا معجزہ تخلیق کیا ہے، اور انسانی حقوق کی تہذیب میں ایک نیا تاریخی باب رقم کیا ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 100 سال سے چینی کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ عوام کو اہمیت دیتی آئی ہے اور ان کے تحفظ حقوق کےلیے جدووجہد کر رہی ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی نے انسانی حقوق کے عالمی تصور کو حقیقت کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے، جس کے مطابق بقا اور ترقی کا حق کسی بھی انسان کےلیے بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے کا حق، سب سے بڑا حق ہے۔ اسی تصور کے ساتھ چین سوشلسٹ انسانی حقوق کی راہ پر گامزن ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق، گزشتہ 100 سال میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے دنیا کےلیے اپنے دروازے مزید کشادگی کے ساتھ کھولے ہیں، پرامن ترقی کی راہ اور بنی نوع انسانی کی مشترکہ ترقی کے تصور کو فروغ دیا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین عالمی امن کی مضبوطی میں مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی ملک کے عوام کی دوسرے صد سالہ ہدف اور قومی نشاۃ الثانیہ کے حصول کےلیے رہنمائی کر رہی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین اپنی 100 ویں سالگرہ یعنی 2049 تک ایک خوشحال، مضبوط، جمہوری، مہذب، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ ملک بن جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔