سینئر اداکار انور اقبال کی طبعیت ناساز، اہلخانہ کی دعاؤں کی درخواست

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے اداکار انور اقبال کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیاتھا فوٹوسوشل میڈیا

ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے اداکار انور اقبال کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیاتھا فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کی طبعیت ناساز ہے ان کے اہلخانہ نے تمام لوگوں سے صحت یابی کی درخواست کی ہے۔

انور اقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے  معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ تاہم  ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

اداکار انور اقبال ان دنوں شدید علیل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آرہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ انور اقبال اداکاری کے علاوہ استاد بھی تھے اور ایک نجی اسکول میں بچوں کو تعلیم دیتے تھے۔ انور اقبال کی فنی خدمات کے اعتراف میں دو سال قبل لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل اور فنکاروں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔