- رشتے کی بات چیت کے دوران تکرار، ماں بیٹا قتل
- امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے،نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈالنا شرمناک ہے،شیخ رشید
- چڑیا کی پسوڑی، کوئل کی فریاد
- ملک اورجمہوریت کودرپیش خطرات سے نمٹنے کےلئےاتحادی حکومت بنائی،بلاول بھٹو
- دلہا کی شراب نوشی پر دلہن نے دوسرے لڑکے سے شادی کرلی
- بچوں میں پانی کی کمی بتانے والی ’اسمارٹ چوسنی‘
- واٹس ایپ صارفین اب خاموشی سے گروپ چھوڑ سکیں گے
- یوسف صاحب آپ کس لیے ہیں؟
- پنجاب میں بھی مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی
- رواں سال فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز مشکل ہے، ٹیلی کام انڈسٹری
- رواں مالی سال ترقی کی شرح 5.97 فیصد متوقع
- اپریل میں ترسیلات زر کی وصولی 3.12 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
- خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا اعلان
- جامعہ کراچی؛ سیکیورٹی صورتحال بڑا خطرہ قرار،عالمی کانفرنس منسوخ
- ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ
- اسٹیٹ بینک؛ آف شور پلیٹ فارمز سے خریداری پر کارروائی کا انتباہ
- وزیراعظم نے دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازکر دیا
- انسٹاگرام کے اسٹوریز فیچر میں اہم تبدیلی متوقع
- 11 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ہئیر ڈریسر گرفتار
- برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ کی نئی ذیلی قسم سامنے آگئی
کرینہ کپور نے سلمان خان کو خراب اداکار قراردے دیا

اداکارہ کرینہ کپور اور سلمان خان کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کو خراب اداکار قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کی اداکارانہ صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا نا میں سلمان خان کی مداح ہوں اور نہ ہی مجھے سلمان پسند ہیں۔
کرینہ کپور نے سلمان خان کو خراب اداکار قراردیا تھا جب کہ ان کے مقابلے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ کوئی بھی لڑکی شاہ رخ خان کی محبت میں گرفتار ہوسکتی ہے۔
کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا تھا مجھ سے شاہ رخ خان کے بارے میں مت پوچھئے کیونکہ اگر ایک بار میں ان کے بارے میں بات کرنا شروع ہوگئی تو گھنٹوں تک میری باتیں ختم نہیں ہوں گی۔ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن دو ایسے اداکار ہیں جن سے میں بہت زیادہ متاثر ہوں۔
کرینہ کپورنے کنگ خان کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا تھا شاہ رخ خان میں ایسا کچھ ہے جو انہیں حیرت انگیز بناتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اور سلمان خان کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔