زرمبادلہ کے ذخائرمیں 32 کروڑ96 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 16 ارب 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں.(فوٹو:فائل)

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 16 ارب 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں.(فوٹو:فائل)

 کراچی: ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے میں 32 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرکی مالیت 32 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 23 ارب 25 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 16 ارب 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 15 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔