ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر کمی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
ڈالر کی طلب میں کمی کے سبب روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیا۔ (فائل فوٹو)

ڈالر کی طلب میں کمی کے سبب روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیا۔ (فائل فوٹو)

 کراچی: زرمبالہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب میں کمی کے سبب روپیہ ایک بار پھر تگڑا ثابت ہوا ہے۔

روپے کی قدر بڑھنے سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 159 روپے سے نیچے آگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 85 پیسے کی کمی سے 157.68روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 30پیسے کی کمی سے 158روپے پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔