چین میں مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 25 جون 2021
ہلاک افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کی عمر 7 سے 16 سال کے درمیان ہے، چینی میڈیا

ہلاک افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کی عمر 7 سے 16 سال کے درمیان ہے، چینی میڈیا

بیجنگ: مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ ٹیم نے عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ہلاک افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کی عمر 7 سے 16 سال کے درمیان ہے، واقعہ کے بعد پولیس نے مارشل آرٹ سینٹر کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔