سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  جمعـء 25 جون 2021
مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 17 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ فوٹو: فائل

مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 17 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔ مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 17 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ایئرپورٹ پرمسافروں کو قرنطینہ منتقل کرنے کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ مسافروں کوبسوں کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔